Sample text. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit nullam nunc justo sagittis suscipit ultrices.
انسانی زندگی کی تاریخ جہاں سے ملنی شروع ہوتی ہے وہیں سے تعلیم و تعلم کا سلسلہ بھی شروع ہوتا ہے، گو یا علم کا حصول بھی انسان کی فطرت کا حصّہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تہذیب، ثقافت، اور تاریخ کی بنیاد کے پتھروں کے ساتھ ہی تعلیم و تعلّم کے اوزار اور اوراق ملنے شروع ہوجاتے ہیں۔ اس میں شبہ نہیں ہے کہ ہر زمانے کی تعلیم کا معیار زمانے کے تقاضے کے مطابق ہوتا ہے اور ہر مذہب میں اپنی تعلیمات اور انسانی زندگی کے ارتقا اور اس کی انسانیت کے ارتفاع اور خدا اور بندے کے تعلق اور کائنات کے بنائے جانے کے اسباب سے آگاہی پر زور دیتا ہے۔ مگر یہ بھی ایک سچائی ہے کہ اسلام دنیا کا پہلا ایسا مذہب ہے جس کا باضابطہ آغاز تعلیم و تعلّم کی آیت کریمہ سے ہوا، اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے حصول علم پر مسلمانوں کو توجہ دینے کی تاکید کی۔ حضور کی تعلیمات سے گھبرا کر جب اہل مکہ نے انہیں ہجرت پر مجبور کردیاتو وہ مدینہ تشریف لے آئے۔ اور پھر آہستہ آہستہ چاروں طرف سے عاشقان رسول مدینہ کی طرف ہجرت کرنے لگے۔ حضورنے صحابہ کرام کی تعلیم و تربیت پر ابتداہی سے توجہ دینی شروع کردی تھی۔ اس لیے دین اسلام میں تعلیم و تعلّم کا رواج ابتداہی سے پایا جاتا ہے۔اورآج مدارس اسلامیہ تعلیم و تعلم ، اسلامی تہذیب وثقافت کی ترویج واشاعت کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہے اور بار گراں کو آپ مخلصین و معاونین حضرات کی کوشش سے پورا کیا جاسکتاہے اور یہ ہماری زندگی کالازمی حصہ میں امت مسلمہ سے درخواست کرتاہوں کے دینی اداروں، مداراس اسلامیہ اور مکاتب کی تہہ دل سے مدد کریں اور لوگوں کو اس کار خیر کی جانب متوجہ کریں ۔
Sample text. Click to select the Text Element. Ut enim ad minim veniam, quis nostrud exercitation ullamco laboris nisi ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis aute irure dolor in reprehenderit in voluptate velit esse cillum dolore eu fugiat nulla pariatur.
Image from Freepik
This site was created with the KS. Media House
WhatsApp us